اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

زرعی معیشت کے استحکام میں دیہی خواتین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، مریم نواز

15 Oct 2024
15 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے زرعی معیشت کے استحکام میں دیہی خواتین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا دیہی خواتین کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، دیہی خواتین محنت، محبت، احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا دیہی خواتین کا گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ کاشت کاری اور لائیو سٹاک کے فروغ میں بھرپور کردار قابل تحسین ہے، دیہی خواتین کو مساوی سہولیات فراہم کرنے کا عزم غیر متزلزل ہے، حکومت پنجاب دیہی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل ہے۔

 وزیرِاعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا دیہی خواتین کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ جاری ہے، دیہی علاقوں میں خواتین کی صحت کے لئے بنیادی صحت کے یونٹس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، ورچوئل پولیس سٹیشن ہر طبقہ کی خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا دیہی خواتین کے لئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے آغاز پر کام کر رہے ہیں، دیہی خواتین کی معاشی ترقی اور خودمختاری کے لئے مویشی مہیا کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے