اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے بہت منتیں کیں: نادیہ حسین کا انکشاف

15 Oct 2024
15 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سپرماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ممبئی میں سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کرنے کے لیے بہت منتیں کی تھیں۔

حال ہی میں نادیہ حسین نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شریک ہوئیں۔ جس میں انہوں نے میزبان سے اپنے کیریئر کے دلچسپ قصے شیئر کیے۔

میزبان نے نادیہ سے ماضی میں پیش آنے والا ایک واقعہ پوچھا جب وہ بھارتی شہر ممبئی گئی تھیں، میزبان نے سوال کیا کہ جب آپ بھارت گئی تھیں تو وہاں جس ہوٹل میں رکی تھیں وہاں آپ نے کچھ مناظر دیکھے تو یہ کیا ہوا تھا؟

جواب میں اداکارہ نے بتایا میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے ممبئی گئی ہوئی تھی اور جس ہوٹل میں ہمارا قیام تھا اس کے ہال میں سلمان خان کی بہن کی سالگرہ کی پارٹی ہورہی تھی۔

نادیہ نے بتایا کہ جب ہمیں پتا چلا یہ سلمان کی پارٹی ہے تو ہم نے بہت ہاتھ پاؤں مارے اور ترلے منتیں کیں کہ کسی طرح اس پارٹی میں شریک ہوجائیں، شکر ہے کہ کسی نا کسی طرح ہمیں اجازت مل ہی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس پارٹی میں بالی ووڈ کی تمام شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا، دیپکا پڈوکون ، کترینہ کیف اور رنبیر کپور سب ہی وہاں تھے، یہ وہ وقت تھا جب سلمان اور کترینہ کے آپس میں تعلقات تھے، دیپکا اور رنبیر کپور بھی ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے۔

نادیہ نے کہا کہ ظاہر ہے ہماری وہاں کسی سے ملاقات تو نہیں ہوئی لیکن ہم نے سب کو دیکھا۔

نادیہ کے مطابق بالی ووڈ اور پاکستانی سٹارز کی پارٹی میں بہت فرق ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے