14 Oct 2024
(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف سے رہنما مسلم لیگ و وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے ملاقات کی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور مسلم لیگ ق کے رہنما و وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور ملکی سیاست کے امور زیر غور آئے۔
حمزہ شہباز شریف اور چودھری سالک حسین نے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔