14 Oct 2024
(لاہورنیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں کارروائی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے پارسل سےبھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرلی ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق خواتین کےملبوسات میں آئس کو مہارت سے جذب کیا گیا تھا، خواتین کے ملبوسات سے جذب شدہ مجموعی طور پر 25 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ترجمان کاکہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے ،انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔