اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی معاشی ترقی میں چین کا اہم کردار ہے: محمد اورنگزیب

13 Oct 2024
13 Oct 2024

(لاہورنیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں چین کا اہم کردار ہے۔

 چائنہ چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمحمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چائنہ کے تعاون سےسی پیک کے ذریعے ڈیمز پر کام ہوا، پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، چائنیز آئی پی پیز نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی۔

انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے لئے مثال ہے، چین پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کررہا ہے، چائنہ کی پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری قابل تحسین ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چائنہ کے تعاون سے سی پیک ٹو کی جانب بڑھ رہے ہیں، چائنیز آئی پی پیز پاکستان میں سب سے بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں اورسی پیک ٹو کے آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، جلد ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، پاکستان اور چین کی سٹریٹیجک شراکت داری قابل تحسین ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے