اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کی کارروائی، نوعمر لڑکوں سے جبری مشقت کرانیوالے گروہ کے 3 ارکان گرفتار

12 Oct 2024
12 Oct 2024

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے آزاد کشمیر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے نوعمر لڑکوں سے جبری مشقت کرانیوالے اغواکار گروہ کے 3 ارکان گرفتار کر لئے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور کا کہنا تھا اغواکار گروہ کی قید سے 29 بچوں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا، اغواکار نوعمر لڑکوں کو لاہور اور دیگر شہروں سے روزگار کا جھانسہ دیکر آزاد کشمیر لاتے تھے، اغواکار لڑکوں سے پہاڑوں میں جبری مشقت کراتے اور بہیمانہ  تشدد کا بھی نشانہ بناتے تھے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم نے بتایا کہ اغواکار نوعمر لڑکوں کو مشقت کا معاوضہ بھی نہ دیتے بلکہ تشدد کے بعد کمروں میں بند کر دیتے، کمروں کے باہر سکیورٹی گارڈز کھڑے رہتے تھے تاکہ یہ بچے بھاگ نہ سکیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والے لڑکوں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہیں جن کے ورثا کا پتہ چلایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے