(لاہور نیوز) ریونیو افسران کی نگرانی اور احتساب کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔
بورڈ آف ریونیو نے محکمہ مال میں شفافیت اور احتساب کیلئے اہم اصلاحاتی پیکیج جاری کر دیا ہے، بورڈ آف ریونیو کی فل بورڈ میٹنگ میں دو کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دی گئی، احتساب اور مانیٹرنگ کمیٹی ون کے چیئرمین سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نامزد کر دیئے گئے۔
کمیٹی ون ممبرز بورڈ آف ریونیو، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے عدالتی کام کی نگرانی کرے گی، خلافِ قانون احکامات و اقدامات پر کارروائی بھی کی جائے گی۔
کمیٹی ٹو کے چیئرمین ممبر ٹیکس بورڈ آف ریونیو ہوں گے، کمیٹی میں دو دیگر ممبرز بورڈ آف ریونیو بھی شامل ہوں گے، بورڈ آف ریونیو میں انٹرنل آڈٹ ونگ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب کے مطابق احتساب اور مانیٹرنگ کمیٹیاں محکمہ مال میں شفافیت لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔