12 Oct 2024
(لاہور نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کے اسلام آباد میں 2 روزہ سربراہی اجلاس کے باعث لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی رجسٹرار محمد عرفان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں سول اور سیشن کورٹس 3 روز بند رہیں گی، اس نوٹیفکیشن کی کاپی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اسی سلسلے میں اسلام آباد میں پی آئی اے کے دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر 14سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے جبکہ آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔