12 Oct 2024
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہاجر پرندوں کی حفاظت کے لئے قدرتی ماحول کا تحفظ ضروری ہے۔
مہاجر پرندوں (migrant birds) کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مہاجر پرندے قدرت کا انمول تحفہ ہیں، دور دیسوں سے آنے والے مہاجر پرندے فطرت کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مہاجر پرندے ماحولیات کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، مہاجر پرندے ہماری زمینوں کی زرخیزی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، مہاجر پرندوں کی حفاظت کے لئے قدرتی ماحول کا تحفظ ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ قدرتی اور قیمتی اثاثے کی حفاظت کے لئے پنجاب میں وائلڈ لائف فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔