12 Oct 2024
(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکلاء کے پولیس اہلکاروں پر تشدد کا معاملہ، واقعہ کا مقدمہ 200 سے 250 نامعلوم وکلاء کے خلاف درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ڈنڈوں اور آہنی راڈ سے حملہ کیا، تشدد سے 5 پولیس اہلکار اور زیر حراست ملزم زخمی ہوئے، ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کرکے پولیس اہلکاروں اور زیر حراست ملزمان پر تشدد کیا ہے، ملزمان نے اینٹی رائیٹ کا سامان چھین کر قتل کی دھمکیاں دیں۔