اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تکنیکی مسائل، آج بھی 6 پروازیں منسوخ، 25 تاخیر کا شکار

12 Oct 2024
12 Oct 2024

(لاہور نیوز) آپریشنل مسائل کے باعث قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی آج کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر پورٹس کی 25 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر بھی ہوئی ہے۔

پی آئی اے کی لاہور سے کراچی کی پروازیں پی کے 302 اور 303 منسوخ کر دی گئیں جبکہ ملتان سے شارجہ کے لیے پرواز پی کے 293 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

شارجہ سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 182 اور اسلام آباد سے چترال کی پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 660 اور 661 کو منسوخ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ پی آئی اے اور نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے جدہ کی 3 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ لاہور سے دبئی کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 233 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

لاہور سے کراچی کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 523 سوا تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گی اسی طرح کویت، شارجہ، القسیم سے اسلام آباد کی پروازوں کی آمد میں ایک سے دو گھنٹے تاخیر ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے