12 Oct 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں 108 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا کار کا ڈرائیور مال روڈ سے پکڑا گیا۔
ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن محسن عباس نے قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے کار ڈرائیور کو روکنے کے بعد 51 ہزار 800 روپے کا چالان کیا۔
اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر لاہور (سی ٹی او) عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ کار ڈرائیور نے 8 بار ٹریفک سگنل، 19مرتبہ لین لائن اور 9 مرتبہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کی۔
سی ٹی او نے مزید کہا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز سے مستفید نہیں ہو سکتے، منظم ٹریفک کیلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔