اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شوگر ملز کو 5 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت

12 Oct 2024
12 Oct 2024

(لاہور نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 5 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی، اجازت رواں سال کے سیزن کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے دی گئی۔

ای سی سی کا اجلاس وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا، ای سی سی کے مطابق کرشنگ سیزن شروع ہونے میں دو ماہ کا وقت ہے، تاحال چینی کے اضافی سٹاک دستیاب ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق 30 ستمبر تک چینی کا ذخیرہ 20 لاکھ 54 ہزار میٹرک ٹن ہے، گزشتہ 10 ماہ میں 54 لاکھ 56 ہزار میٹرک چینی استعمال ہوئی جبکہ ایف بی آر کے مطابق 2 ماہ میں 9 لاکھ ٹن چینی استعمال ہونے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق 30 نومبر تک ملک میں 10 لاکھ ٹن چینی کا فاضل ذخیرہ ہونے کی توقع ہے، شوگر ملز نے 21 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کرنے کی یقین دہانی کرائی، شرائط پوری نہ ہونے پر شوگر ملز کا کوٹہ منسوخ کیا جائیگا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ شوگر ملز اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ چینی 90 روز میں برآمد کر دی جائے گی، مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کیلئے چینی کی ایکسپورٹ روک دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے