اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہورنیوز) پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ ہوگیا۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق یومیہ اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد 750 سے زائد ہوگئی، پاکستان کی فضائی حدود سے اوورفلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ ایران کی فضائی حدود بند ہونے سے ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ عام دنوں میں پاکستانی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کرنے والی یومیہ پروازوں کی تعداد 700 ہوتی ہے، کچھ مزید ایئرلائنز نے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

سی اے اے ذرائع کا کہنا تھا کہ اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافے سے سی اے اے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے، اوور فلائنگ کرنے والی پروازیں سی اے اے کو ڈالرز میں ادائیگی کرتی ہیں۔دوسری جانب پاکستانی کے شمالی علاقہ جات سمیت کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے