اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کمی

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہورنیوز)گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 12.75 فیصد پر آگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ہفتے 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 28 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 29 روپے جبکہ ایل پی جی سلنڈر 8 روپے تک مہنگا ہوا، علاوہ ازیں دال چنا، گڑ، جلانے کی لکڑی، آلو، گھی، خوردنی تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

اسی طرح ادارہ شماریات کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 29 روپے تک کمی، چینی فی کلو دو روپے تک سستی ہوئی، زندہ مرغی فی کلو چار روپے تک اور انڈے فی درجن 81 پیسے سستے ہوئے۔دوسری جانب کیلا، دال ماش، دال مونگ اور دال مسور بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے