اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مائل ہائی 360 سکواش : تین پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہور نیوز ) امریکا میں جاری مائل ہائی 360 سکواش میں پاکستانی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، تین قومی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان کے عاصم خان، نور زمان اور اشعب عرفان سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ، اشعب عرفان نے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ کینیڈا کے ڈیوڈ بیلارگیون کو شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6۔11، 10۔12 اور 7۔11 رہا۔

دوسری جانب عاصم خان نے سیکنڈ سیڈ میکسیکو کے سیزار سالازار کو شکست دی، میکسیکن پلیئر عاصم کے خلاف 1۔2 سے خسارے کے بعد چوتھے گیم میں دستبردار ہو گئے، عاصم کی کامیابی کا اسکور 10۔12، 2۔11، 7۔11 اور 0۔11 رہا۔

علاوہ ازیں نور زمان نے سیڈ نمبر 4 امریکا کے اسپینسر لووجوئے کو شکست دی، نور زمان کی کامیابی کا سکور 8۔11، 2۔11، 11۔8 اور 6۔11 رہا۔سیمی فائنل میں عاصم خان کا مقابلہ نور زمان سے ہوگا جبکہ اشعب عرفان سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ٹام والش سے مقابلہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے