اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پرچون بازاروں میں مہنگائی کے ڈیرے، سبز مصالحہ جات کے دام بے لگام

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہور نیوز) پرچون بازاروں میں بھی مہنگائی نے ڈیرے ڈال لئے، سبز مصالحہ جات کے دام مسلسل بے لگام ہیں۔

مہنگائی میں کمی کے دعوے ہوا ہو گئے، سبز مصالحہ جات کے دام آؤٹ آف کنٹرول ہیں، موسمی  سبزیاں، پھل اور پولٹری مصنوعات بھی پہنچ سے دور ہیں، پرچون بازاروں میں اشیائے ضروریہ سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مہنگے داموں بیچی جا رہی ہیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں پیاز 180 روپے، ٹماٹر 120 روپے فی کلو ہیں، ادرک کی فی کلو قیمت 1200 روپے تک جا پہنچی، کریلے 220 روپے، شلجم 200 اور شملہ مرچ 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہیں۔

سرکاری نرخ ناموں میں 2 پھل مزید مہنگے ہو گئے، مارکیٹ میں آڑو 450 اور پپیتا 380 روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔

دوسری جانب برائلر گوشت کی فی کلو سرکاری قیمت 595 روپے برقرار ہے، فارمی انڈے مزید ایک روپیہ اضافے سے 296 روپے فی درجن ہو گئے۔

شہری کہتے ہیں کوئی بھی سبزی سستی نہیں، سرکاری ریٹ لسٹوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے