اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزم گرفتار

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے۔

حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد حسین، محمد یوسف اور حافظ محمد عقیل کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم محمد حسین نے شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لئے 15 لاکھ جبکہ ملزم محمد یوسف نے 50 لاکھ روپے وصول کئے، ملزم محمد عقیل نے شہری کو دبئی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لئے 35 لاکھ روپے وصول کئے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے