اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس: وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں 5 سالہ نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت نے موقف اختیار کیا کہ بیر سٹر علی ظفر نے لاہور ہائی کورٹ کے جس عدالتی فیصلے کا حوالہ دیا ہے میں اس سے آگاہ نہیں۔

عدالت نے کہا کہ ہم کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردیتے ہیں جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا یہ بہتر ہو گا، اس وقت تک میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی نہیں رہوں گا، سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن کی ذمہ داری مجھ پر سے ختم ہو چکی ہو گی۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے