اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نادیہ افگن کو کس بات پر مذاق کا نشانہ بنایاگیا؟اداکارہ نے بڑا انکشاف کردیا

10 Oct 2024
10 Oct 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں اپنے چھوٹے قد اور سانولی رنگت کی بنا پر مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔

نادیہ افگن نے ایک انٹرویو میں باڈی شیمنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی رنگت، جسامت، لباس اور قد پر بات کرنا یا طنز کرنا غلط ہے، کسی کے لیے ایسا نہیں کہنا چاہیے۔ پرانے دور میں رنگت،جسامت اور لباس کی باتیں ہوتی تھیں لیکن اب جدید دور میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انھیں بھی اپنے لباس، جسامت اور رنگت کی بنا پر لوگوں کے طعنے برداشت کرنا پڑے۔ اپنی زندگی کے اس دور پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کراچی کے مقابلے میں انھیں لاہور میں احساس دلایا گیا کہ وہ سانولی ہیں۔

نادیہ نے بتایا کہ جب وہ کراچی میں تھیں تو انھیں اپنی رنگت کا اتنا احساس نہیں تھاکیونکہ کسی نے ان سے اس بارے میں کچھ نہیں کہا تھالیکن جب انھوں نے لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ لیا تو انھیں محسوس کرایا گیا کہ وہ سانولی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت 20 سال کی تھیں، اور کالج میں انھیں سانولی رنگت کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے