اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے 8 شہروں میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

10 Oct 2024
10 Oct 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے 8 شہروں میں فوری طور پر تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 8 شہروں ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیرآباد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، دفعہ 144 کا اطلاق جمعرات 10 اکتوبر سے ہفتہ 12 اکتوبر تک ہو گا، دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہو گی، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے متعلقہ اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 11اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال جبکہ 12 اکتوبر گوجرانوالہ اور سرگودھا میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے