اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ورلڈ کلچر فیسٹیول: ہسپانوی کامیڈی تھیٹر ’سرکل مرر ٹرانسفارمیشن‘ پیش

10 Oct 2024
10 Oct 2024

(لاہور نیوز) آرٹس کونسل کراچی کے زیر انتظام رنگا رنگ 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں جاری ہے، فیسٹیول کے 14 ویں روز بین الاقوامی کامیڈی تھیٹر ’سرکل مرر ٹرانسفارمیشن‘ پیش کیا گیا۔

ڈرامہ سپین کی بلیو بک تھیٹر کمپنی کی جانب سے پیش کیا گیا جس کی مصنفہ پلیٹزر انعام یافتہ اینی بیکرز اور ڈائریکٹر بی جے ایونز تھیں جبکہ تھیٹر کی کاسٹ میں مارٹی (سوفی ہائیڈیکر اور ایریکا لارین وائز)، لارین (حنا ڈی بیلا)، تھریسا (سارہ ہیلن ڈیلامور)، شلٹز (کرسٹوفر کیلی)، جیمز (ایلکس لیو) شامل تھے۔شائقین کی بڑی تعداد سپین سے آئے ہوئے فنکاروں کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئی اور تالیاں بجا کر فنکاروں کو خوب داد دی۔

ڈرامہ انگریزی زبان میں پیش کیا گیا جس کا دورانیہ 90 منٹ تھا، سرکل مرر ٹرانسفارمیشن نامی یہ ڈرامہ تخلیقی صلاحیتوں کی پوشیدہ اور حیران کن طاقت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، ایک ہنستا مسکراتا شوہر، ایک چلبلی سابقہ اداکارہ، ایک بگڑی ہوئی 16 سالہ لڑکی اور ایک طلاق یافتہ کارپینٹر چھ ہفتوں کے لیے مارٹی کمیونٹی سینٹر اداکاری کے کورس میں شامل ہوتے ہیں۔

بظاہر یہ لوگ معصوم کھیل کھیلنا شروع کرتے ہیں مگر ان چھوٹے چھوٹے کھیلوں کے دوران بڑے تنازعات جنم لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان لوگوں کے دل خاموشی سے ٹوٹتے جاتے ہیں۔

یہ پلیٹزر انعام یافتہ مصنفہ اداکاری کے فن کی باریکیوں کو اجاگر کرتی ہے اور تخلیقی عمل کی ان جہتوں کو سامنے لاتی ہے جن کی بدولت ایک اداکار مختلف جذبات کو اس انداز سے پیش کرتا ہے کہ وہ سٹیج پر حقیقت کے قریب نظر آتے ہیں۔واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 38 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ 2 نومبر تک جاری رہے گا جس کے ٹکٹ آرٹس کونسل کراچی اور ٹکٹ والا ڈاٹ کام سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے