10 Oct 2024
(ویب ڈیسک) شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور تشدد کرنے پرانچارج انویسٹی گیشن کاہنہ اور ایک دوسرے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور تشدد کے الزام پر انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ سمیت دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ اصغر اور تفتیشی افسر نے شہری امتیاز کو بلا جواز حراست میں رکھا۔ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں کی خلاف اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ متاثرہ شہری کی جانب سے پولیس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔