اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی کارروائیاں، 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

10 Oct 2024
10 Oct 2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 4 مختلف کارروائیوں میں 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 65 کلوگرام منشیات برآمد جبکہ 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب رکشہ سے 13 کلو 200 گرام چرس برآمدکر لی گئی جبکہ 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، کراچی میں واقع ایک بڑے تعلیمی ادارے کے قریب ملزم سے 308 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ، پیرودھائی بس سٹینڈ راولپنڈی کے قریب ملزم کے قبضے سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ایک اور کارروائی فیصل آباد میں بابو پٹرولیم کے قریب کی گئی جہاں گاڑی سے 42 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ 2 ملزم گرفتار کر لئے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے