اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ سے بیداری کی طالبات کی ملاقات، تنظیم کی خدمات بارے بریفنگ دی

10 Oct 2024
10 Oct 2024

(لاہور نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے '' بیداری '' کی 36 طالبات پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔

بیداری کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنبرین عجائب کی سربراہی میں وفد میں مختلف سکولوں کی 36 طالبات شامل تھیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر عنبرین عجائب نے بیداری کی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، طالبات نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیشل طالبہ کو اپنے قریب بٹھایا اور اظہار شفقت کیا، گرلز سکولوں میں ہراسانی کے سدباب کیلئے خصوصی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب کے سکولوں میں گرلز کا عالمی دن منانے پر اتفاق ہوا، طالبات کی خواہش پر ٹیب اور ای بائیکس دینے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وویمن ورچوئل سٹیشن، پینک بٹن اور سیفٹی ایپ کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے شرکا کو سی ایم سکول میل پروگرام کی تفصیلات کے بارے میں بھی بتایا اور طالبات کے ساتھ تصاویر بنوائیں، طالبات کے ساتھ اظہار شفقت، بچیوں سے سکولوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا پنجاب کے طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ، ای بائیکس سمیت دیگر پراجیکٹس لا رہے ہیں،

طالبات کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا آپ بہت اچھا کام کر رہی ہیں، اللّہ تعالیٰ آپکو مزید کامیابیوں سے نوازے۔

ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے