اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملتان ٹیسٹ: انگلش بلے باز ہیری بروک نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا

10 Oct 2024
10 Oct 2024

(لاہور نیوز) انگلینڈ کے ہیری بروک کرکٹ کی دنیا میں شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے پاکستان میں کھیلے گئے لگاتار چار ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن غیرمعمولی کارنامہ اپنے نام کرنے والے 25 سالہ ہیری بروک نے 2022 میں اپنے گزشتہ دورہ پاکستان کے دوران تین سنچریز سکور کی تھیں، 141 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیری بروک نے بدھ کو چوتھی سنچری جڑ کرمنفرد اعزاز حاصل کیا۔

قبل ازیں برائن لارا، جیک کیلس، ڈیوڈ وارنر اور کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف مسلسل چار ٹیسٹ سنچریز سکور کیں، تاہم ہیری بروک پاکستان کی سرزمین پر یہ کارنامہ انجام دینے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

2022 میں اوول گراونڈ پرجنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ہیری بروک نے اسی برس دورہ پاکستان میں پنڈی ٹیسٹ میں 153، ملتان ٹیسٹ میں 108 اور پھرکراچی ٹیسٹ میں 111 رنز بناکر مسلسل 3 میچز میں سنچریز سکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ہیری بروک کا ٹیسٹ میں بہترین سکور 186 رنز ہے جو انہوں نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف ولنگٹن میں سکور کیا۔

رواں سال جولائی میں ناٹنگھم کے میدان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 109 رنز کی اننگ کھیلنے والے ہنری بروک نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 5 ویں سنچری سکور کی تھی۔

ملتان ٹیسٹ میں 176 رنز کے ساتھ کریز پر موجود جو روٹ کے ہمراہ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 243 رنز بنا کر انہوں نے پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے لیے اس وکٹ کے لیے سب سے زیادہ شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کیا، سابقہ ریکارڈ 2006 میں لارڈز میں ایلسٹر کک اور پال کولنگ ووڈ نے 233 رنز کی شراکت کے ساتھ قائم کیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے