اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مذہبی اسکالر ذاکر نائیک معروف یوٹیوبر 'ڈکی بھائی' کو آڑے ہاتھوں لے لیا

09 Oct 2024
09 Oct 2024

(ویب ڈیسک) ڈاکٹر ذاکر نائیک نے معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد رحمان المعروف ڈکی بھائی پر تنقید کرڈالی۔

ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر ہیں ،ذاکر نائیک نے اپنے دورے میں  جہاں پاکستانی سیاستدانوں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں تو وہیں اُنہوں نے پاکستانی عوام کے کئی سوالات کے جواب بھی دیے۔اجتماع کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا قصہ سُنایا اور ساتھ ہی ڈکی بھائی کو جھاڑ بھی پلائی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک یوٹیوبر نے مجھے کہا کہ اس دُنیا میں تین لوگ اُسے بہت پسند ہیں اور وہ تینوں لوگ ہی اُس کے آئیڈیل ہیں، وہ اُن کی طرح بننا چاہتا ہے۔ذاکر نائیک نے کہا کہ یوٹیوبر کے پسندیدہ افراد میں شاہ رخ خان، ویرات کوہلی اور میں (ڈاکٹر ذاکر نائیک) شامل تھا، میں یہ سُن کر حیران رہ گیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے بہت ہی حیرت ہوئی کہ یہ یوٹیوبر نے مجھے ویرات کوہلی اور شاہ رخ خان کی فہرست میں کھڑا کررہا ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آخر مجھے کیوں شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کے ساتھ شامل کیا؟، کیا ہم ایک جیسے ہیں؟

واضح رہے کہ اسی اجتماع میں پاکستانی اداکارہ یشما گل نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال کیا تھا جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے