اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم سعودی سرمایہ کاری وفد کے اعزاز میں کل عشائیہ دینگے

09 Oct 2024
09 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیلئے سعودی وفد کی پاکستان آمد کا شیڈول جاری کر دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف 10 اکتوبر کو سعودی وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں عشائیہ دیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی اعلیٰ سطح سرمایہ کاری وفد 10 اکتوبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، سعودی وفد پاکستان میں دو راب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، 

سعودی وفد کیلئے عشائیہ میں وفاقی وزراء کو بھی مدعو کیا گیا ہے، سعودی وفد 11 اکتوبر کو نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ بھی کرے گا جبکہ عسکری حکام سے بھی وفد کی ملاقاتیں اسی روز متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارتی سطح پر سعودی وفد کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگز بھی پرسوں ہوں گی، وفد کے ساتھ 10 اکتوبر کو پلینری سیشن، سیکٹورل بریک آؤٹ سیشن، بزنس ٹو بزنس سیشن ہو گا، مختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام شامل ہوں گے، سیشنز میں وزارت فوڈ سکیورٹی، کمیونیکیشن ڈویژن، وزارت پٹرولیم حکام شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے وزارت صنعت و پیداوار اور سروسز سیکٹر کے لوگ بھی شامل ہوں گے، سیشنز کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے