09 Oct 2024
(لاہور نیوز) نادرا اور بلدیہ عظمیٰ کے معاملات طے پا گئے۔
معاملات طے پا جانے کے بعد نادرا نے نادہندہ یو سیز کا آن لائن سسٹم بحال کر دیا، بلدیہ عظمیٰ کے بقایا جات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
یو سیز کی جانب سے نادرا کو تقریبا 80 لاکھ کی ادائیگی کی جانا تھی، آن لائن سسٹم کی بحالی سے برتھ، ڈومیسائل ، ڈیتھ اور دیگر سرٹیفکیٹس کا حصول بآسانی ممکن ہو سکے گا۔