جرم وانصاف
ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا ایکشن، ملازمت کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
09 Oct 2024
09 Oct 2024
(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ملازمت کا جھانسہ دیکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ سہیلی نے نوکری کا جھانسہ دیکر ملتان سے لیہ اپنے گھر بلوایا، گھر پر پہلے سے 4 سے 5 افراد موجود تھے جنہوں نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے مجھ پر تشدد کیا اور زیادتی کا نشانہ بنا کر سنسان علاقے میں پھینک کر چلے گئے۔
ترجمان کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر کال موصول ہوتے ہی پولیس کو موقع پر روانہ کیا گیا، پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔