سپیکرز قومی و صوبائی اسمبلی کے خطوظ کا معاملہ ، الیکشن کمیشن کا اجلاس جلد متوقع
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن کو سپیکر قومی اسمبلی و پنجاب کی طرف سے لکھے جانے والے خطوط کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس متوقع ہے۔
ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپیکر کی جانب سے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی، الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پارلیمانی لیڈروں کے خطوط کا حوالہ دیا، واضح رہے سپیکر قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن سے متعلق الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے دونوں خطوط میں قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اسی طرح سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے بھی الیکشن کمیشن کو انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے فوری نفاذ پر دوسرا خط لکھتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔