اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پشتون تحفظ موومنٹ کے کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں: عطا تارڑ

08 Oct 2024
08 Oct 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی ایم  نے پاکستان کےجھنڈے کونذرآتش کیا، پی ٹی ایم کو بیرون ملک سے فنڈنگ کی جا رہی تھی، پی ٹی ایم والوں  نے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں پر حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے حملوں میں افغان باشندے بھی ملوث پائے گئے، یہ سبق تحریک انصاف کے لیے بھی ہے، تحریک انصاف والے کہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں، علی امین گنڈا پور کہتا ہے بارہ اضلاع سے ہو کر خیبرپختونخوا پہنچا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کےکالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں، تمام شواہد سامنے آنے کے بعد پی ٹی ایم پرپابندی لگائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کسی کوبھی ملک کے خلاف سازش کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے