اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب : اجتماعی شادیوں کے تاریخ ساز پروگرام کی منظوری

08 Oct 2024
08 Oct 2024

(لاہور نیوز) صوبائی کابینہ نے پنجاب میں اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 17 واں اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں تین ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی اجتماعی شادی کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

پراجیکٹ کے مطابق دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ سمیت استعمال کی 13 اشیاء بطور تحفہ دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اجتماعی شادیوں کا دائر کار مزید بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

کابینہ اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں عارضی کاشت کے لئے ایک لاکھ ایکڑ اراضی تین اور پانچ سال کی لیز پر بے زمین کاشتکاروں کو الاٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے پنجاب میں ای بس سروس سکیم شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی، پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی، ای بسوں کی پارکنگ میں چارجنگ کے لئے 1.2 میگا واٹ کے سولر پینلز لگائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی کا پلان طلب کر لیا اور کہا کہ پنجاب بھر میں 680 ای بسیں سال کے آخر تک فعال ہونگی۔

مریم نواز  نے صوبہ بھر میں آٹے اور چکن کے نرخوں کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے