اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

علیمہ خان، عظمیٰ خان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

08 Oct 2024
08 Oct 2024

(لاہور نیوز) انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کردی۔

انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد میں تھانہ کوہسار میں درج دہشتگردی مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا اور مزید دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ اور عظمیٰ نے کارکنوں کو بھڑکایا جو پولیس پر حملہ آور ہوگئے، جو کچھ ہوا اس میں قریباً 30 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ سارا کچھ ایک سازش کے تحت ہوا، مزید تفتیش کی ضرورت ہے، دونوں خواتین ملزمان سے ابھی تک میگا فون برآمد ہوا ہے۔

پی ٹی آئی وکلاء نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس برآمدگی کا نہیں بلکہ حبس بے جا میں رکھنے کا ہے، عدالتی بیلف کے ذریعے دونوں خواتین کو تھانے سے بازیاب کرایا گیا، دونوں خواتین نہتی ہیں ویڈیوز موجود ہیں، دونوں خواتین کو اسی لیے گرفتار کیا کیونکہ انکا تعلق عمران خان کی فیملی سے ہے۔

جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے دونوں خواتین کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے