08 Oct 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کے نئے کیس میں فرد عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔
سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کے نئے کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں کی، عدالت نے بغیر کارروائی کیس کی سماعت21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فردجرم عائد ہونا تھی، اڈیالہ جیل سکیورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی، جیل حکام نے بھی سکیورٹی خدشات کے باعث جیل سماعتیں ملتوی کرنے کی استدعا کررکھی تھی۔