اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی رہنما احسن فتیانہ بازیاب ہو کرگھر پہنچ گئے

08 Oct 2024
08 Oct 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی رہنما احسن فتیانہ کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی بازیاب ہو کرگھر پہنچ گئے ہیں۔

احسن ریاض فتیانہ کے وکیل میاں علی اشفاق نے لاہور ہائیکورٹ کو بازیابی کے حوالے سے آگاہ کر دیا، انہوں نے بتایا کہ آج صبح احسن فتیانہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، سرکاری وکیل نے کہا کہ اغوا کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ قانونی کارروائی کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو کیس کی پیروی کریں، بعدازاں عدالت نے سی سی پی او کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کے وکیل میاں علی اشفاق نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ احسن فتیانہ کو صبح ساڑھے 3 بجے گھر سے جبری لاپتہ کیا گیا، پولیس اور ایف آئی اے نے مشترکہ چھاپہ مارا، احسن فتیانہ کو ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے