اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نابینا افراد کو ملازمتیں نہ دینے کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب

08 Oct 2024
08 Oct 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو کوٹہ کے مطابق ملازمتیں نہ دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے نابینا افراد کو ملازمتیں دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کسی نابینا شہری نے خودکشی کی کوشش بھی کی ہے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا کی خبر کے مطابق مطالبات منظور نہ ہونے پر نابینا شہری نے پٹرول پیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ سکیورٹی چاہتے ہیں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ سکیورٹی نہیں کوٹہ کےمطابق نوکریاں چاہتے ہیں، حکام انہیں مذاکرات کے لئے بلاتے ہیں مگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو کوٹہ کےمطابق ملازمتیں نہ دینے کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب کے ذمہ دار افسر کو رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے