اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فواد اور وانی کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز، پہلی جھلک سامنے آ گئی

08 Oct 2024
08 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان کی 8 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی ہو رہی ہے، اداکارہ وانی کپور کے ساتھ ان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فواد خان اور وانی کپور کی آنے والی فلم ’عبیر گلال‘ کی شوٹنگ سے ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، فلم ’عبیر گلال‘ ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایت کاری آرتی ایس بگدی کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آنے والی فلم کی مذکورہ پہلی جھلک مداحوں کے لیے آرتی ایس بگدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی تھی۔

اس فلم میں فواد خان پہلی بار وانی کپور کے ساتھ سکرین شیئر کریں گے جس کی شوٹنگ 29 ستمبر سے لندن میں شروع ہو گئی ہے۔

آرتی ایس بگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو افراد کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کو سدھارنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور اسی دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

یاد رہے کہ فواد خان نے 2014 میں بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ سے بھارتی انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، فلم میں بہترین اداکاری کی بدولت انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے