اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلہ کو 19 برس بیت گئے، غم آج بھی زندہ

08 Oct 2024
08 Oct 2024

(لاہور نیوز) 08 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلہ کو 19 برس بیت گئے جس کے غم آج بھی زندہ ہیں۔

19 سال قبل آزاد جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 46 ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے تھے، زلزلہ نے خیبر پختونخوا کے علاقوں کو بھی زد میں لے لیا تھا، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں مجموعی طور پر 86 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد جموںو کشمیر بھر میں شہدائے زلزلہ کی برسی آج منائی جائے گی، مظفرآباد میں مرکزی تقریب یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، تقریب میں وزیراعظم ، وزراء، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سمیت دیگر افراد شرکت کریں گے۔

صبح 8:52 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، وزیراعظم یادگار شہداء پر پھول چڑھائیں گے، اس موقع پر پولیس کے دستے سلامی بھی پیش کریں گے، زلزلہ میں سب سے زیادہ سرکاری املاک تباہ ہوئی تھیں۔

قیامت خیز زلزلہ میں آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد، باغ، نیلم ویلی، جہلم ویلی اور راولا کوٹ سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے