اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان انتقال کر گئیں

07 Oct 2024
07 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سے بھارت منتقل ہو کر وہاں کی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

عدنان سمیع  نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم گہرے غم اور صدمے سے دوچار ہیں، وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک خاتون تھیں جنہوں نے ہر اس شخص کو محبت اور خوشی دی جن سے ان کا رابطہ ہوا، ہم ان کی بہت زیادہ کمی محسوس کریں گے، براہ کرم ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا فرمائیں۔

عدنان سمیع  نے دعا کی کہ اللہ پاک ہماری پیاری ماں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔

عدنان سمیع  نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کی تاریخ پیدائش 1947 درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے