06 Oct 2024
(لاہور نیوز) وزارت داخلہ نے کے پی حکومت کی جانب سے احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
کمیٹی میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے منیر مسعود نارتھ سمیت انٹیلی جینس بیورو سے گریڈ 20 کا آفیسر کمیٹی میں شامل ہو گا، کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی سرکاری وسائل کے استعمال کرنے کا حکم دینے والے کا تعین کرے گی، سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے اور ناجائز حکم ماننے والوں کا بھی تعین کیا جائیگا۔