اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مملکت شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعریت کی

06 Oct 2024
06 Oct 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ آمد، صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ سےاظہار تعزیت کیا۔

صدر مملکت  نے آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی، آصف علی زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی گزشتہ دن شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، قوم کی جانب سے لیفٹنٹ کرنل محمد علی شہید کی خدمات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

صدر مملکت کا دوران ملاقات لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید اور ان کے خاندان کی وطن سے محبت اور جذبہ ایثار کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنے شہداء اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی، ملاقات کے آخر میں میں صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور صبر وجمیل کی دعا بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے