اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کانسٹیبل عبدالحمید کی شہادت کا ذمہ دار نو مئی کا مجرم ہے: مریم اورنگزیب

06 Oct 2024
06 Oct 2024

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کانسٹیبل عبدالحمید کی شہادت کا ذمہ دار نو مئی کا مجرم ہے، مار دو سب کچھ جلا دو کی قابل مذمت سوچ پاکستانی کی سوچ نہیں۔

لاہور میں بیان دیتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو ایک نارسسٹ اور فاشسٹ شخص ہے، میں نہیں تو کچھ بھی نہیں، میں نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو، میں نہیں تو ملک کو آگ لگادو، مار دو سب کچھ جلا دو کی قابل مذمت سوچ پاکستانی کی سوچ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان  نے خیبر پختونخوا سے علی امین گنڈا پور کو اسلحہ، آنسو گیس کے شیل، شیشے والی غلیلیں دے کر لاشیں گرانے، خون خرابہ کرنے، گولیاں چلانے اور اسلام آباد پر چڑھائی کرانے بھجوایا۔

وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پولیس، رینجرز پر حملے کرائے، سر اور آنکھیں پھوڑیں، کل کا دن در اصل 9 مئی ٹو تھا، 9 مئی کو نشانہ قومی سلامتی کے ادارے تھے اور مقصد ادارے کی سربراہی پر قبضہ کرانا تھا، کل نشانہ جمہوری ادارے تھے اور مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا۔

سینئر صوبائی وزیر  نے کہا کہ دونوں سازشوں کا خالق ایک ہی فرد ہے کیونکہ فتنے کو معلوم ہو چکا ہے کہ خارجہ تعلقات درست راہ پر آ گئے ہیں، معیشت پھر پٹڑی پر واپس آگئی ہے اور اس کی فتنہ سیاست ختم ہو چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ملک کے خلاف اِس ملک دشمن سازش کا حصہ بن رہے ہیں وہ سب پاکستان کے اور قوم کے مجرم ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے