اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس میں روپوش ہو گئے: عطا تارڑ

06 Oct 2024
06 Oct 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس جانے کے بعد روپوش ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین  نے شہید اہلکار حمید شاہ کو اغوا کیا اور مارا پیٹا، حکومت ان کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دے گی، ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

عطااللہ تارڑ  نے کہا کہ ملک میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، اور یہ ملک کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، پوری دنیا پاکستان کی پالیسیوں کی معترف ہے، انہوں نے پہلے بھی آئی ایم ایف کو خط لکھے اور اب یہ مزید نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لیے لوگوں کو اسلام آباد لانے والے گنڈاپور اب کہاں ہیں؟ اپنے لوگوں کو چھوڑ کر ڈرپوک کہیں چھپ گیا ہے، سمجھ سے بالاتر ہے جو انہوں  نے احتجاج کی کال دی اس کا مقصد کیا تھا، ان کا مقصد لاشیں گرانا تھا، ملک میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے اس طرح کے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی لیڈر پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے، یہ سیاسی مفادات کے لیے قومی مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں، آرمی چیف کے خلاف انہوں نے ملک سے باہر فنڈنگ کی، قومی مفادات سے کھیلنے کی پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات معمول کی طرف آ رہے ہیں، معاشی عدم استحکام کی کوشش پھر ناکام ہوئی ہے، ان کو نیوٹرل آرمی چیف ہضم نہیں ہو رہا، ان کی تاریخ ہے جو ان کا سیاسی طور پر ساتھ نہ دے اس کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیتے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے