اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تشدد کا راستہ اختیار کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے: مریم نواز

06 Oct 2024
06 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی، مریم نواز نے شہید کانسٹیبل حمید شاہ کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، حمید شاہ شہید اور دیگر ڈیوٹی اہلکاروں پر تشدد کی شدید مذمت بھی کی۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشت گردی کی اجازت نہیں منہ توڑ جواب ملے گا، عوام پوچھتے ہیں یہ کیسا پرامن احتجاج ہے جس میں سیکڑوں پولیس اہلکاروں کو حملے کر کے زخمی کردیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ تحریک انتشارمسلح جتھے کی شکل اختیار کر چکی ہے، نام نہاد احتجاج کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا، لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، دوسروں کو اذیت دینا اور عوام کے جان ومال پر متعین پولیس اہلکاروں پر تشدد کون سی سیاست ہے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے