اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز سے ارجنٹائن کے سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

06 Oct 2024
06 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات کی ہے۔

ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں لائیوسٹاک، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اوکاڑہ میں سائلوز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین دو طرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس انٹرایکشن بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کی میٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، لائیوسٹاک، کھیلوں کے سامان اور سرجیکل آلات کے شعبے میں ارجنٹائن سےتجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔

ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے کہا کہ زراعت، فارماسیوٹیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، لائیو سٹاک اوربائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پنجاب کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارت کے فروغ کیلئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اور بزنس ٹو بزنس کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے، فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں بھی پنجاب کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

ارجنٹائن کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن ایریکا لوسیرو، سینیٹر پرویز رشید اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے