اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں، کوشش ہو گی انگلینڈ سے سیریز جیتیں: سعود شکیل

05 Oct 2024
05 Oct 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں، تمام کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی انگلینڈ سے سیریز جیتیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم جارحانہ انداز میں کھیلتی ہے، اس میں غلطیاں بھی ہوتی ہیں اس لئے کوشش ہو گی کہ ان سے زیادہ غلطیاں کرائیں اور سیریز جیتیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیریز میں بھی ہم جیت کے بہت قریب آتے رہے ہیں، اب ہمیں اچھا فنش کرنا ہے تاکہ سیریز اپنے نام کریں، انگلینڈ کے حوالے سے زیادہ نہیں سوچتے، ہمیں اپنے پلان اور صورتحال کے مطابق کھیلنا ہے، لڑکے بہت محنت کر رہے ہیں اور ہمیں سیریز جیتنی ہے۔

پچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعود شکیل کا کہنا تھا کہ جس طرح کی کنڈیشنز ہیں اور جس طرح پچ تیار ہو رہی ہے لگتا ہے ریورس سوئنگ ہو گی، مجھے ابھی یقین نہیں ہے پچ پر گراس ہو گی یا نہیں، اس لئے ابھی پلان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے