اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ٹی آئی کی جے شنکر کو احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی ہے: عظمیٰ بخاری

05 Oct 2024
05 Oct 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف کا بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو ریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت دینا ملک دشمنی کا آخری لیول ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں اسرائیلی مددگاروں کو احتجاج کی اجازت کب ملتی ہے؟ ان لوگوں میں ملکی وقار، سالمیت اور خود مختاری جیسی سوچ دور تک موجود نہیں، تحریک انصاف کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپنے عزائم سے ثابت کرتے ہیں ان کا مشن ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرنا ہے، فتنہ پارٹی کے ریاست مخالف احتجاج میں افغان شہریوں کی شرکت کئی سوالات کھڑے کر رہی ہے، اسلام آباد سے بڑی تعداد میں فتنہ پارٹی کے احتجاج میں شریک افغان شہریوں کی گرفتاری ان کے عزائم بے نقاب کرتی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی نے قسم کھائی ہے پاکستان میں امن اور خوشحالی قائم نہیں رہنے دینی، اس فتنے کے لیے اسرائیلی، افغانی اور بھارتی لابیاں مرے جا رہی ہیں، پنجاب کے عوام باشعور اور عقلمند ہیں اسی لیے پنجاب کے لوگوں نے اڈیالہ جیل کے قیدی کے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے حالات قابل رحم ہیں، ہم ان کے لیے دعا گو ہیں وہ جلد اس فتنے کی حقیقت دیکھیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے