اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

عمران خان ہماری ریڈ لائن، ہدف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: علی امین گنڈاپور

05 Oct 2024
05 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم سب کا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں، ہم اپنے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حق اور سچ کا ساتھ دیں گے، اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ تکبر ناپسند ہے، تکبر فرعون نے بھی کیا تھا لیکن اس کے گھر میں ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے تھے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام سے نہ ٹکرائیں: بیرسٹر سیف
دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گیا ہے، مزید رکاوٹیں نہ ہوں تو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ایک گھنٹے میں ڈی چوک پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں، اسلام آباد پر یلغار کرنے نہیں جا رہے، پولیس راستوں میں ہمارے لیے رکاوٹیں کھڑی نہ کرے، پولیس، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آئینی اور قانونی حق کے لیے نکلے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے درخواست ہے کہ عوام سے نہ ٹکرائیں، بانی پی ٹی آئی کی کال پر واپس ہوں گے اور کوئی آپشن نہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور کارکنوں نے رات برہان انٹر چینج کے قریب کھلے آسمان تلے گزاری، رات بھر علی امین اور قافلے کے شرکاء کنٹینرز ہٹانے میں مصروف رہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے