اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، عدالتیں، سکول، میٹرو سروس بند، ہو کا عالم

05 Oct 2024
05 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث جڑواں شہر آج بھی سیل ہیں جبکہ عدالتیں، سکول، میٹرو بس سروس سمیت تمام ادارے بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔

دونوں شہروں کے تمام راستے، سڑکیں، چوراہے آج دوسرے دن بھی مکمل سیل ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مری روڈ سے آنے والے لنک روڈز اور گلیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے، اسی طرح سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج ہفتے کے روز بھی مکمل بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہونے کی وجہ سے سرکاری اداروں میں بھی حاضری کم ہے۔

اڈیالہ جیل سے ملزمان کو آج بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کچہری کا علاقہ سنسان ہے، تمام عدالتوں نے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے حاضری لگا کر ملتوی کردی۔

شہر کے چوراہوں سمیت دیگر اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید کمی کی وجہ سے آن لائن رائیڈ سروس فراہم کرنے والے من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں، شہر میں میٹرو سروس آج بھی بند ہے۔

دریں اثناء راستوں کی بندش کے باعث محکمہ تعلیم نے سلام ٹیچرز ڈے سے متعلق تمام تقریبات منسوخ کر دی ہیں، ان پروگرامز میں اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ بھی دیئے جانے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے